بغداد،16اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)خبروں کے مطابق خودکش دھماکہ حضرت امام حسین کی کر بلا میں شہادت کی یاد منانے کے لیے منعقد کی گئی ایک مذہبی تقریب میں ہوا۔ایک فوجی عہدے دار کرنل سعد مان نے عراقی میڈیا کو بتایا کہ خودکش بمبار نے اس کھلی مارکیٹ میں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جہاں عاشورہ کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔عراقی میڈیا نے کہا ہے کہ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی کیا ہے۔یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب عراقی سیکیورٹی فورسز اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں سے ان کے زیر قبضہ شمالی شہر موصل کو واپس لینے کے لیے حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔